کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کے ریلیز آرڈر جاری کردیے۔
اے ٹی سی نے سلیم شہزاد کے ریلیز آرڈر دہشت گردوں کے علاج کیس میں جاری کیے، جس کے بعد انہیں آج کسی بھی وقت جیل سے رہا کیا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل دہشت گردوں کے علاج کیس میں سلیم شہزاد کی 5لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظورہوچکی ہے۔