LIVE

امریکا سے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، قطری وزیر خارجہ

ویب ڈیسک
June 06, 2017
 

قطر نے کہا ہے کہ سیاسی اور سفارتی بحران کے باوجود امریکا سے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل ہوگا۔

قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمان الثانی نے ایک ٹی وی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے دیانت دارانہ اور آزادانہ مذاکرات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی کہ قطر کی جانب اس مسئلے کو مزید بڑھانے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا جائے گا۔

قطری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا سے تعلقات کا معاملہ پیچیدہ ہے، بہت سے معاملات میں دونوں ممالک کے درمیان اختلاف ہے تاہم اس تازہ صورت حال کے باجود ان تعلقات کو نقصان نہیں پہنچے گا۔