LIVE

ورلڈ کپ 2022ء کے سلسلے میں قطر سے رابطہ ہے، فیفا

ویب ڈیسک
June 06, 2017
 

فٹ بال کی بین الاقوامی تنظیم فیفا کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ کپ 2022ءکی تیاریوں کے سلسلے میں قطر سے مسلسل رابطے میں ہے۔

فیفا ورلڈ کپ کی گورننگ باڈی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم قطر میں ورلڈ کپ کی تیاریوں کے معاملات سنبھالنے والی مقامی اور سپریم کمیٹی سے مسلسل رابطے میں ہے۔

دوسری جانب تنظیم نے خلیجی ریاستوں کے قطرسے بائیکاٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔