LIVE

کراچی ،ناردرن بائی پاس لکی چڑھائی کے قریب دھماکا

طلحہ ہاشمی
June 06, 2017
 

کراچی میں ناردرن بائی پاس پر لکی چڑھائی کے قریب معمولی نوعیت کا دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ دھماکا ہائی ٹینشن لائن کے کھمبے کے نیچے ہوا ہے، جس سے کھمبے کو معمولی نقصان پہنچا ہے،تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

واقعے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے جو دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگانے کی کوشش کرے گا۔

واضح رہے کہ اس علاقے میں یہ دہشت گردی کی دوسری کارروائی ہے، اس سے قبل منگھوپیر میں بھی سوئی گیس کی لائن اڑانے کی کوشش کی گئی تھی۔