LIVE

بانی ایم کیوایم کیخلاف ریڈ وارنٹ، انٹرپول کو باقاعدہ درخواست

اعزاز سید
June 09, 2017
 

ایف آئی اے نے بانی ایم کیوایم کے خلاف ریڈوارنٹ کے لیے انٹرپول کو باقاعدہ درخواست بھجوادی۔

وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق انٹرپول کے قواعد کو مد نظر رکھتے ہوئے قانونی تقاضے پورے کر دیے ہیں،بانی ایم کیوایم فوجدارای مقدمات میں پاکستانی عدالتوں کو مطلوب ہیں۔

اس سے قبل بانی متحدہ کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کے لیے ایف آئی اے انٹر پول کو دستاویزات اور شواہد جمع نہ کرانے پر انٹر پول سے 13جون تک مہلت طلب کی تھی۔