قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 10 وکٹیں لے کر ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے۔
حسن علی نے انگلینڈ کے خلاف ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا جس کے بعد وہ اس ٹورنامنٹ میں اب تک سب سے زیادہ 10 وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔
حسن علی نے یہ وکٹیں ٹورنامنٹ کے 4 میچز میں مجموعی طور پر 38 اوورز میں لی ہیں۔
جب کہ آسٹریلیا کے بولر ہیزل ووڈ 9 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور انگلینڈ کے لیام پلینکٹ 8 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
پاکستان کے جنید خان 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر کی فہرست میں چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔