LIVE

وزیر اعظم کی پیشی، شہباز شریف بھی اسلام آباد پہنچ گئے

ویب ڈیسک
June 15, 2017
 

وزیراعظم نواز شریف کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب بھی اسلام آباد پہنچ گئے، شہباز شریف وزیراعظم کے ہمراہ جوڈیشل اکیڈمی تک جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف وزیراعظم کی جے آئی ٹی کے پیشی کےموقع پر جوڈیشل اکیڈمی کے گیٹ تک انکے ساتھ جائیں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ 17 جون کو جے آئی ٹی کے سامنے اپنی پیشی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔