آج کل سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کا ٹرینڈ فروغ پاتا جا رہا ہے جس کیلئے لوگ نہ صرف اپنی جان خطرے میں ڈال دیتے ہیں بلکہ کچھ بھی کر گزرنے کیلئے تیار ہوجاتے ہیں۔
اسی طرح کے ایک چینی شخص جسے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کا شوق کچھ یوں چڑھا کہ وہ درجنوں انڈے نگل گیا۔
چین سے تعلق رکھنے والے شخص نے لائیو اسٹریمنگ کے دوران کچے انڈے کھانے کا ااسٹنٹ پیش کیا اور با آسانی ایک نہ دو پورے پچاس کچے انڈے مگ میں ڈال کر یوں پی گیا۔
سر پھرے چینی شخص کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔