LIVE

امریکی بحری جہاز حادثہ، لاپتہ فوجیوں کی لاشیں مل گئیں

ویب ڈیسک
June 18, 2017
 

امریکی بحری جہاز یو ایس ایس فٹس گرالڈکےحادثے میں لاپتہ 7امریکی فوجیوں کی لاشیں مل گئیں ہیں ۔امریکی بحریہ نےفوجیوں کی لاشیں ملنے کی تصدیق کردی ہے۔

حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب امریکی میزائل شکن بحری جہاز فلپائن سے آنےوالے تجارتی جہاز سے ٹکراگیا ۔

جاپانی ساحل کےقریب حادثے میں امریکی بحریہ کے کپتان سمیت 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے تھےجنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے بچا لیا گیا تھا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں کی لاشیں جہاز کے تباہ شدہ حصے کی طرف آپریشن کے دوران ملیں۔