LIVE

نوجوان کھلاڑیوں کی پرفارمنس قابل ستائش ہے، انضمام الحق

ویب ڈیسک
June 19, 2017
 

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کی پرفارمنس قابل ستائش ہے، ہمیں رمضان کی برکتیں معلوم ہیں، گورے پوچھتے ہیں یہ رمضان کون ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انضمام الحق کا کہناتھاکہ نئےلڑکوں کوبڑےایونٹ میں شامل کرناآسان ہدف نہیں تھا،ٹیم میں بڑی تبدیلی کے حق میں نہیں ، خراب کارکردگی کی بنیاد پر ایک دو تبدیلیاں ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس جیت سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہوگا ،انگلینڈ میں ہونے والے اتنے بڑے ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کا پرفارمنس دینا شاندار ہے۔