LIVE

دہشت سے بھرپور فلم ’کلٹ آف چکی‘ کانیا ٹریلر

ویب ڈیسک
June 20, 2017
 

خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ ہارر تھرلر فلم ’کلٹ آف چکی‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈان مینسینی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 1988ء میں ریلیز ہونے والی فلم چائلڈز پلے کا ساتواں حصہ ہے، جس میں ایک بار پھر ایک پراسرار گْڈا خوف پھیلاتا دکھائی دے گا۔

فلم کی کاسٹ میں بریڈ ڈورف، فیونا بریڈ، ایلکس ونسینٹ اور جینیفر ٹلی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں، خوف اور دہشت سے بھرپور یہ فلم 20اکتوبر کوسینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔