LIVE

وار فلم ’تھینک یو فار یورسروس‘کا پہلا ٹریلر

ویب ڈیسک
June 20, 2017
 

جنگ میں حصہ لینے والے امریکی جوڑے کی حقیقی داستان پر مبنی ہالی ووڈ وار ڈرامہ فلم ’تھینک یو فار یورسروس‘کا پہلا ٹریلر جار ی کردیا گیا۔

جنگی مناظر سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ وار ڈرامہ فلم ’تھینک یو فار یورسروس‘کا پہلا ٹریلر آگیا ہے۔

جیسن ہال کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک امریکی فوجی اہلکار اور خاتون اہلکار کے گرد گھوم رہی ہے، جو جنگ سے واپس آنے کے بعد سخت تناؤ اور اذیت کا شکار ہوجاتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں ہالے بینٹ، مائلز ٹیلر، ایمی شومر، کیٹ لین، ایرن ڈارک، اسکاٹ ہیز اور بریڈ بیئر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

جین ایونز اور این روارک کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 27اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔