LIVE

ڈوبتے ننھے ہاتھی کو ساتھیوں نے ریسکیو کر لیا

ویب ڈیسک
June 21, 2017
 

سوئمنگ پول میں ڈوبتے ننھے ہاتھی کو اس کے ساتھیوں نے ریسکیو کرلیا۔

کوریاکے ایک چڑیا گھر میں سوئمنگ پول میں ڈوبتے ہاتھی کے بچے کو دیکھ کے ریسکیو ٹیم کی شکل میں دیگر ہاتھی پہنچ گئے۔

جیسے ہی ننھا ہاتھی توازن کھو کر سوئمنگ پول میں گِرا تو فوراًہی دو ہاتھی دوڑتے ہوئے پول میں گئے اور ننھے میاں کو دھکیلتے ہوئے پول سے باہر نکال لائے۔