LIVE

سندھ، کالعدم تنظیموں کے مقدمات فوجی عدالت میں چلانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
June 22, 2017
 

سندھ کی جیلوں میں موجود کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کے مقدمات فوجی عدالت میں چلانے کافیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی ثنا اللہ عباسی نے کہا ہےکہ سندھ کی جیلوں میں کالعدم تنظیموں کے پانچ سو دہشت گرد قید ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جیلوں میں موجود کالعدم تنظیموں کےکارکنوں کے مقدمات کی اسکروٹنی شروع کردی گئی ہے،جس کے بعدحکومت سے مقدمات فوجی عدالت بھیجنے کی سفارش کریں گے۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی نے سفارش کا فیصلہ سینٹرل جیل سے 2دہشت گردوں کے فرار کے بعد کیا۔

انہوں نے بتایا کہ سینٹرل جیل کراچی سے فرارقیدی ممتاز پر 35 افراد کے قتل کا الزام ہے، مفرور ملزم ممتاز کے مقدمات 4سال سے زیر سماعت تھے،یہ مقدمہ فوجی عدالت میں چلنا چاہیے تھا۔

سربراہ سی ٹی ڈی ثنااللہ عباسی نے مزید کہا کہ کراچی سینٹرل جیل میں کالعدم تنظیموں کے 227 قیدی موجود ہیں، جبکہ ملیر جیل سمیت سندھ کی جیلوں میں کالعدم تنظیموں کے 500 کارندےہیں ۔