LIVE

کوہاٹ: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں دہشتگرد گرفتار

ویب ڈیسک
June 23, 2017
 

کوہاٹ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار دہشت گرد مبینہ طور پر گزشتہ ماہ پولیس حملے میں ملوث تھا اور اس حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔

کوہاٹ کے نواحی علاقہ لاچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے مبینہ دہشت گرد عالمگیر کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار دہشتگرد گزشتہ ماہ لاچی میں پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہے۔

عالمگیر کے 2 ساتھی عقل خان اور ایاز پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔ دہشت گردی کے واقعہ میں ایس ایچ او لاچی خان اللہ سمیت 4 اہلکار شہید ہوئے تھے۔