LIVE

پلاسٹک سمندری آبی حیات کیلئےخطرہ ہے، ڈبلیو ڈبلیو ایف

ویب ڈیسک
June 23, 2017
 

ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق سمندر میں پلاسٹک کی آلودگی آبی حیات کی بقا کے لیے باعث خطرہ بن گئی ہے۔

سمندر کی موجودہ صورتحال پر ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف کا کہنا ہے کہ کراچی کے سمندر سے نڈل فش پلاسٹک کے کپ میں پھنسی ہوئی ملی، مچھلی کوآزاد کرنے کی کوشش کی گئی لیکن مچھلی بچ نہ سکی۔

کلفٹن کے سمندر سے ملنے والے کچرے میں 50 فیصد پلاسٹک شامل ہوتا ہے،پلاسٹک کی بڑھتی مقدار آبی حیات کے لیے خطرہ بن گئی ہے،دنیا بھر میں ہر3 میں سے ایک آبی حیات پلاسٹک میں پھنس جاتی ہے۔