LIVE

عالمی برادری دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کوششیں تسلیم کرے، چین

ویب ڈیسک
June 23, 2017
 

چین نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرے اور ان کوششوں کی حمایت کرے۔

بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی لڑائی میں پاکستان صف اول میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے مقابلے اور علاقائی امن و استحکام کی خاطر اہم قربانیاں دی ہیں۔