LIVE

ٹرمپ نے 70 سالہ ووڈی جانسن کو برطانیہ میں سفیر نامزد کردیا

ویب ڈیسک
June 23, 2017
 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکن فٹبال ٹیم کے مالک ووڈی جانسن کو برطانیہ میں سفیر نامزد کر دیا ہے ۔

ستر سالہ ووڈی جانسن ارب پتی تاجر ہیں اورمشہور ملٹی نیشنل کمپنی جانسن اینڈ جانسن بھی انھی کے خاندان کی ملکیت ہے، ووڈی جانسن نے صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم اور حلف برداری کے لیے خطیر رقم چندے میں دی تھی۔