LIVE

بھارت، چین سرحد پر فوجی گتھم گتھا ہوگئے

ویب ڈیسک
June 26, 2017
 

بھارت اور چین کی درمیانی سرحد پر دونوں ملکوں کے فوجی آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔

بھارتی چینل کی جانب سے آن ائیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ملکوں کے فوجی اہلکار بھارت چین سرحد پر آپس میںگتھم گتھا ہیں اور ان کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی ۔

کچھ اہلکار کیمرے سے تصویریں بھی بنا رہے ہیں، بھارتی چینل نے ویڈیو کی تاریخ کی تصدیق نہیں کی۔

دونوں ممالک کے درمیان پرانا سرحدی تنازع ہے اور ماضی میں اس قسم کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔