LIVE

سلمان خان کی عید ملن پارٹی، فلمی ستاروں کی شرکت

ویب ڈیسک
June 27, 2017
 

بالی ووڈ کے دبنگ خان نے اس عید پر اپنےگھر عید ملن پارٹی کا اہتمام کیاجس میں فلمی ستاروں کی شرکت نے پارٹی کو چار چاند لگادیئے۔

سلمان خان نے ممبئی میں اپنے اپارٹمنٹ میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جس میں ملائکہ اروڑا،دیا مرزا،پریتی زنٹا،جیکولین فرنانڈس،سوناکشی سنہا،عامر خان کے بیٹا بیٹی،سلمان خان کے بہن بھائی اور لولیا ونتور نے شرکت کی اور خوب انجوائے کیا۔

عید کےدن سلمان خان نے اپنے فلیٹ کی بالکونی میں آکر اپنے مداحوں کو عید کی مبارک باد بھی دی۔