LIVE

ڈپریشن کا شکار لوگ افراد پسند ہوتے ہیں،نئی تحقیق

ویب ڈیسک
July 01, 2017
 

نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ مینجمنٹ کی نئی تحقیق کے مطابق ڈپریشن کا شکار افراد بے وقوف نہیں ہوتے بلکہ یہ عام لوگوں سے زیادہ حقیقت پسند ہوتے ہیں۔

ڈپریشن میں مبتلا افراد میں شعور کی کمی نہیں ہوتی بلکہ یہ افراد دنیا کی حقیقت کو پہچان کر  ڈپریشن میں آجاتے ہیں۔

ڈپریشن کا شکار انسانوں میں قوت ارادی عام لوگوں سے کم ہوتی ہے اور یہ لوگ خوابوں کی دنیا میں نہیں رہتے بلکہ دنیا جیسی ہے اسے ویسی ہی سمجھتے ہیں اور یہ رویہ انہیں ذہنی طور پر پریشان کردیتا ہے۔

ماہرین نفسیات نے اس رویہ کو ڈپریسل ڈس آرڈرقرار دیا ہے  اور یہ وہ کیفیت ہے جس میں خواب ٹوٹ جاتےہیں جب کہ ماہرین نے ایسے لوگوں کو بہت منطقی سوچ رکھنے والا قرار دیا ہے ۔