LIVE

پی ایف اے کی کارروائی ،جعلی جوس فیکٹری سیل

ویب ڈیسک
July 07, 2017
 

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میںجعلی جوس بنانے والی فیکٹری اور فیصل آباد سے جعلی کیچپ کا کارخانہ پکڑ لیا۔

پی ایف اے نے لاہور کے علاقے مانگا منڈی کے قریب چھاپا مار کر4ہزار کلو تیار گودا اور جوس کا بھاری اسٹاک تلف کرکے پیداواری یونٹ سیل کر دیاجبکہ فیصل آباد میں جعلی کیچپ کے کارخانے سے 8 ہزار لیٹر مضر صحت کیچپ قبضے میں لے کر تلف کردیا ۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق لاہور کی فیکٹری میں جوس کی تیاری میں پھلوں کا ناقص اور زائد المیعاد گودا استعمال کیا جا رہا تھا، جوس کی مقدار بڑھانے کے لیے کیمیکل کا استعمال بھی کیا جا رہا تھا، کیمیکل ملا جوس، معدے اور انتڑیوں کو انتہائی زیادہ نقصان پہنچاتا ہے۔