امریکا میں پولیس آفیسر کا پیچھا کرتے ہنس کی دلچسپ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔
یوں تو پولیس اہلکاروں کو مجرموں کا پیچھا کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے لیکن یہاں تو خود پولیس آفیسر کی دوڑیں لگ گئیں۔
یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس غصیلے ہنس کو ہی دیکھ لیں جو پولیس اہلکار کا پیچھا کرنے میں مصروف ہے۔
یہ دلچسپ مناظر امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر آرلینڈو میں دیکھے گئے جہاں ایک ہنس کو جانے کس بات کا غصہ آیا کہ پولیس اہلکار کا پیچھا کرنے لگا۔
ہنس کے حملے سے بچنے کیلئے پولیس اہلکار پاس کھڑی گاڑی کے گرد بھاگنے لگا اور یوں آگے آگے پولیس آفیسر اور اس کے پیچھے پیچھے ہنس۔
یوں پولیس اہلکار کا پیچھا کرتے غصیلے ہنس کی دلچسپ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔