LIVE

اصل فیصلہ سپریم کورٹ کا ہوگا جو سب کو قبول ہوگا، اسفندیار ولی

ویب ڈیسک
July 11, 2017
 

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے جے آئی ٹی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصل فیصلہ سپریم کورٹ کا ہوگا جو سب کے لیے قابل قبول ہوگا۔

اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی گزشتہ روز پاناما کیس کی جے آئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ پر اپنے رد عمل کااظہار کر رہے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے میں دونوں فریقوں کی جانب سے گالی گلوچ والی جو زبان استعمال کی گئی ہے اس کے بعد خود کو سیاسی کارکن کہتے ہوئے شرم آتی ہے۔