LIVE

کراچی: شیل کے پمپس پر ایندھن کی فراہمی میں کمی کا سامنا

ویب ڈیسک
July 12, 2017
 

کراچی میں تیل سپلائی کرنے والی کمپنی شیل کے کچھ پمپس پر ایندھن کی قلت کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز کے مطابق معیاری ٹینکرز کی تعداد کم ہونے پر سپلائی کا مسئلہ درپیش ہے جس کے باعث بعض پمپس پر ایندھن کی قلت کی کمی کا سامنا ہے اور  صارفین کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ احمد پور شرقیہ واقعے کے سبب کمپنی ٹینکرز کے معیار پر کڑی نظر رکھ رہی ہے جب کہ پنجاب میں تیل سپلائی کے دوران موٹر وے پولیس بھی ٹینکرز کی سخت چیکنگ کر رہی ہے۔

ڈیلرز کے مطابق دیگر کمپنیوں کے پمپس پر ایندھن کی فراہمی کی صورتحال معمول پر ہے۔