LIVE

کراچی :جامعات سے کالعدم تنظیموں کا نیٹ ورک ختم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
July 14, 2017
 

کراچی کی جامعات سے کالعدم تنظیموں کے نیٹ ورک ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،محکمہ انسداد دہشت گردی جامعات کے اساتذہ اور طلبہ کی مانیٹرنگ بھی کرے گا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے ذرائع نے بتایا کہ وائس چانسلرز اور سی ٹی ڈی افسران کے درمیان اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں طے پایا کہ جامعات میں اساتذہ کی کمیٹی بنائی جائے گی جو دیگر اساتذہ اور طلبہ کی مانیٹرنگ کرے گی۔

کمیٹی اساتذہ اور طلبہ کے دہشت گردوں سے متاثر ہونے کی اطلاع سی ٹی ڈی کو دے گی۔

نئے اساتذہ رکھنے سے پہلے ان کا ماہر نفسیات سے ٹیسٹ کرانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق جامعات میں انٹیلی جنس نیٹ ورک مزید مضبوط بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، سادہ لباس اہل کار بطور طلبہ جامعات میں موجود رہیں گے۔