ایران میں پہلی بار کسی خاتون کو قومی ایئر لائن کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
سن 1940ء میں قائم ہونے والی ایران کی قومی ایئر لائن ایران ایئر میں پہلی بار کسی خاتون کو چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ دیا گیا ہے۔
ایران ایئر کی نئی سی ای او 44سالہ فرزانہ شرف بانی ہیں جو ایرو اسپیس انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر ہیں۔
فرزانہ شرف بانی ایران ایئر میں آن بورڈ کام کرتی رہی ہیں۔