LIVE

امریکی ائرپورٹ پر روبوٹس مصروف عمل

ویب ڈیسک
July 16, 2017
 

امریکا میں اب روبوٹس نے ایئرپورٹ پر مسافروں کی رہنمائی کرنا شروع کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ایئرپورٹ پر ’ٹریسی‘نامی دلچسپ روبوٹ اپنے فرائض سر انجام دینے لگا۔

ٹریسی روبوٹ سیٹل کے ایئرپورٹ پر مسافروں کو مطلوبہ فلائٹ کے گیٹ اور راستے،اصول و قواعد اور دیگر معلومات بہترین انداز میں فراہم کرتا ہے۔

’ٹریسی‘ کی میموری میں ایئرپورٹ کے حوالے سے تمام معلومات ہیں، جن میں ایئر فلائٹس کی معلومات،نقشے اور گیٹ وغیرہ کی تفصیلات شامل ہیں ۔