LIVE

توہین عدالت کیس: الیکشن کمیشن کی عمران خان کے وکیل کو جوابی دلائل دینے کی ہدایت

ویب ڈیسک
July 19, 2017
 

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 25 جولائی تک ملتوی کردی۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی جس میں چیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے شاہد گوندل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جب کہ عمران خان کے وکیل بابر اعوان پیش نہیں ہوئے۔

شاہد گوندل نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کے دائرہ سماعت کو چیلنج کررکھا ہے جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عمران خان نے کئی ماہ تک جواب نہیں دیا اور اب اچانک دائرہ اختیار ہی چیلنج کردیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عمران خان کو توہین عدالت کی سزا سناتے ہوئے ان پر جرمانہ عائد کیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 25 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر عمران خان کے وکیل کو جواب دلائل دینے کی ہدایت کی ہے۔