LIVE

سرکاری ٹی وی نے وزیراعظم کا خطاب پورا نشر نہیں کیا

ویب ڈیسک
July 20, 2017
 

سرکاری ٹیلی وژن نے وزیراعظم نواز شریف کے لواری ٹنل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے بعض حصے نشر نہیں کیے۔

وزیراعظم نوازشریف نے لواری ٹنل کا افتتاح کرنے کے بعد اپردیر میں جلسے سے خطاب کیا، وزیراعظم کی تقریر کو سرکاری ٹی وی پر ایڈٹ کرکے دکھایاگیا۔

جو حصہ نشر نہیں کیا گیا، اس میں وزیراعظم نے جے آئی ٹی پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ جے آئی ٹی نے اپنے کزن کو ہیراپھیری کے لیے استعمال کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لندن کی ایک کمرے کی کمپنی کا مالک پی ٹی آئی کا رکن ہے، جسے 50لاکھ کا ٹھیکہ دے کر عوام کے خون پسینے کی کمائی بے دردی سے لٹائی گئی، ایسے شخص سے نوازشریف کا احتساب کوئی نہیں مانے گا۔

سرکاری ٹی وی پر وزیر اعظم کے خطاب کا جو حصہ حذف ہوگیا اس میں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ جے آئی ٹی کے ارکان فرشتوں کی طرح صادق اور امین بنے بیٹھے ہیں، اس طرح کے بے ہودہ الزامات برداشت نہیں کرسکتا۔