بالی وڈ اداکارہ سنی لیون اور ان کے شوہر ڈینئل ویبر نے 21 ماہ کی بچی کو گود لے لیا۔
سنی لیون فلم نگری میں بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے ہی شہرت حاصل کرسکی ہیں اور اب تک کسی بھی بڑے اداکار کے ساتھ سلور اسکرین پر جلوہ گر نہیں ہوئیں جب کہ انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ میں آئٹم سانگ کیا تھا۔
اداکارہ نے گزشتہ ماہ ماں بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم ساتھ ساتھ پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے باعث اس طرح کے کسی بھی اقدام سے گریز کیا تھا لیکن اب اداکارہ ماں بن گئی ہیں۔
سنی لیون اور ان کے شوہر ڈینئل ویبر نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر لاتور کے یتیم خانے سے 21 ماہ کی بچی کو گود لیا ہے جس کا نام انہوں نے نشاکورویبر رکھا ہے۔
اداکارہ اور ان کے شوہر بچی کو گود لینے پر خوشی سے سرشار ہیں جس کا اظہار انہوں نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی کیا ہے۔
سنی لیون کا کہنا تھا کہ 2 سال قبل یتیم خانے جانے پر ہی بچہ گود لینے کا فیصلہ کرلیا تھا اور اس بچی کو دیکھتے ہی محبت ہوگئی تھی جس پر ہم نے اسے گود لینے کی ٹھان لی۔
انہوں نے کہا کہ میرے اور ویبر کے لیے سب کچھ نیا ہے اور ہم نے 3 ہفتے میں ہی ساری کارروائی پوری کی ہے جو مشکل کام تھا۔