LIVE

کراچی: پولیس موبائل پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا

ویب ڈیسک
July 22, 2017
 

کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانا سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے جس میں قتل، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دارالعلوم کورنگی کے قریب اسنیپ چیکنگ پر مامور پولیس موبائل پر فائرنگ سے عوامی کالونی تھانے کے 3 اہلکار قمر الدین، افضل اور بابر شہید ہوگئے تھے۔ جبکہ فائرنگ سے ایک راہگیر بچہ زاہد عالم بھی جاں بحق ہوگیا تھا۔