LIVE

جے آئی ٹی رپورٹ نے ثابت کردیا کہ شریف فیملی نے کرپشن کی ہے، بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک
July 22, 2017
 

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ نےثابت کردیا کہ شریف فیملی نے کرپشن کی ہے اور اب اعلی عدلیہ سے انصاف کی امید ہے۔

کراچی میں شاہراہ فیصل ڈرگ روڈ پر انڈرپاس کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آج کل پانامہ کا شور چل رہا ہے اور جے آئی ٹی رپورٹ نے ثابت کردیا ہے شریف فیملی نے کرپشن کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہمیں بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے اور عدالت سے انصاف کی امید ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کراچی کو اونر شپ دی ہے، شہر میں صفائی کے نظام میں بہتری آرہی ہے جب کہ ترقیاتی کاموں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تقریر کے اختتام پر بلاول بھٹو زرداری نے مک گیا تیرا شو نواز، گو نواز  کے نعرے بھی لگوائے۔