LIVE

مخلص لیڈر پر الزامات لگانے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آنا، شہباز

ویب ڈیسک
July 23, 2017
 

 اسلام آباد: وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیساکھیوں کے ذریعے ایوان اقتدار کا راستہ ڈھونڈنے والوں اور مخلص لیڈر پر الزامات لگانے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ مسترد شدہ عناصر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، آئندہ انتخابات میں بھی امانت، دیانت، شرافت اور خدمت کی سیاست کی ہی جیت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف 20 کروڑ عوام کے دلوں میں بستے ہیں، عوام کی ترقی کے سفر میں اپنی منفی سیاست کا بند باندھنے والوں کو پچھتانا پڑے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ قوم ایسے سیاسی عناصر کو کبھی معاف نہیں کرے گی اور عوام آئندہ انتخابات میں بھی مخالفین کو مسترد کردیں گے۔