LIVE

شہبازشریف سے گورنر اسٹیٹ بینک کی ملاقات، ملکی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک
July 24, 2017
 

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہےکہ رکاوٹوں کے باوجود ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔

ویزراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے گورنر اسٹیٹ بینک  طارق باجوہ نے ملاقات کی جس میں ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک میں معاشی سرگرمیاں تیز ہوئی ہیں اور رکاوٹوں کےباوجود ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے جب کہ عالمی ادارےبھی پاکستان میں مستحکم ہوتی معیشت کا اعتراف کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ معیشت کی مضبوطی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔