LIVE

ٹیپوٹرکاں والا کے بیٹے کی ضمانت پر فائرنگ کرنے والا مرکزی ملزم بھی گرفتار، پولیس

ویب ڈیسک
July 24, 2017
 

پولیس نے گزشتہ روز ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے کی قتل کیس میں ضمانت کی خوشی میں فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گزشتہ روز ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے بالاج کی قتل کیس میں ضمانت کی خوشی میں اس کے ساتھیوں نے ڈیرے پر شدید ہوائی فائرنگ کی تھی جس سے شہری انتہائی خوف زدہ ہوگئے تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کی تھی جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائی میں مرکزی ملزم جاوید خان اور اس کا ساتھی بابری بھی پڑا گیا ہے جنہیں موچی گیٹ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے بالاج سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔