LIVE

قطر بحران میں ثالث بننے کے لیے تیار ہیں، سرگئی لاروف

ویب ڈیسک
July 25, 2017
 

روس نے قطر بحران کے حل کے لیے ثالثی کی پیش کش کر دی۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر روس سے کہا جائے تو وہ عرب ممالک اور قطر کے درمیان ثالث بننے کے لیے تیار ہیں۔

وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ بحران کے جلد حل میں دلچسپی رکھتے ہیں اور حل تمام فریقین کے لیے قابل قبول ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ کویتی امیر کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اور اگر ثالثی کی کوششوں میں روس کی شرکت سود مند ہوسکتی ہے تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔