LIVE

سوات میں ملبے میں پڑا پرانا دستی بم پھٹنے سے 5 بچے زخمی

ویب ڈیسک
July 26, 2017
 

سوات کے علاقے بری کوٹ میں اسکول کے باہر پڑے تعمیراتی ملبے پڑا دستی بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 5 بچے زخمی ہوگئے۔

بری کوٹ کے علاقے شموزئی میں اسکول کے قریب ملبے میں پڑا دستی بم اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں قریب ہی کھیلنے والے 5 بچے زخمی ہوگئے۔

دستی بم کے پھٹنے سے خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ علاقہ مکینوں نے پانچوں زخمی بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق بری کوٹ شموزئی میں ہونے والا دھماکا پرانا ہینڈ گرینیڈ پھٹنے کی وجہ سے ہوا جو کہ اسکول کے باہر تعمیراتی ملبے میں موجود تھا۔