LIVE

برازیل میں پُل سے لٹکتی ٹیبل پر باربی کیو پارٹی

ویب ڈیسک
July 31, 2017
 

برازیل میں منچلوں نے زمین سے 65 فٹ بلندی پر فضا میں باربی کیو پارٹی کی اور پُل سے لٹکتی ڈائننگ ٹیبل پر سیخ کباب کھائے۔

ریاست ساؤپاؤلو میں 102 نوجوانوں نے ایک ناقابل استعمال پُل کا الگ ہی انداز میں استعمال کرتے ہوئے پل کے نیچے رسیوں کی مدد سے ڈائننگ ٹیبل لٹکائی اور باربی کیوپارٹی شروع کردی۔

نوجوانوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے زمین سے 65 فٹ بلندی پر سیخ کباب کھانے کا ریکارڈ بنانے کے لیے یہ سب جتن کیے ہیں۔