LIVE

نوازشریف عوام میں نہیں حمام میں چلے گئے ہیں، شیخ رشید

ویب ڈیسک
August 10, 2017
 

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف عوام میں نہیں حمام میں چلے گئے ہیں،ان کی ریلی میں 4 ہزارسے 10 ہزار کے درمیان لوگ تھے۔

شیخ رشید نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ نوازشریف پنجاب ہاؤس میں خطاب میں اپنے غصے کا اظہار کر سکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جونیجوکوکس نے نکالا؟بے نظیربھٹوکی دوسری مرتبہ حکومت کس نے ختم کی؟یہ لوگ پہلے کہتے تھے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول ہے،فیصلے دینے والے 5 ججوں میں سے 3 مستقبل کے چیف جسٹس ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف صاحب اپنے بھائی پربھی اعتماد نہیں کرتے،ان کی سیاست کا 4 ماہ میں دھڑن تختہ ہوگا۔

شیخ رشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ 20 لوگوں نے وزیر اعظم کے انتخاب میں ووٹ نہیں دیا،نوازشریف چوہدری نثار اور شہباز شریف کے کہنے میں نہیں ہیں۔