LIVE

پاناما پیپرز میں نام آنے پر تحقیقات ہوگی، ارون جیٹلی

ویب ڈیسک
August 11, 2017
 

بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ پاناما پیپرز میں جس جس بھارتی شہری کا نام آیا ہے اس کے بارے میں تحقیقات ہوں گی۔

راجیہ سبھا میں ایک سوال پر ارون جیٹلی نے کہا کہ ہمارا سسٹم پڑوسی ملک کی طرح نہیں جہاں معزول پہلے کردیا جاتا ہے اور ٹرائل بعد میں ہوتا ہے۔

ارون جیٹلی کا اشارہ واضح طور پر پاکستان کی جانب تھا جہاں وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔