LIVE

شمالی کوریا کے مسئلہ کا فوجی حل نکالنے کا پلان تیار ہے، امریکا

ویب ڈیسک
August 11, 2017
 

امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے خطرے کا فوجی حل موجود ہے تاہم امریکا چاہتا ہے کہ اتحادی ممالک کے ذریعے سفارتی کوششوں سے اس مسئلے کو حل کیا جائے۔

ادھر صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ شمالی کوریا کو دی گئی وارننگ زیادہ سخت نہیں تھی۔ چین چاہے تو اس مسئلے کو حل کراسکتا ہے،یہ بات وزیر دفاع جیمز میٹس نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔

جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ بحیثیت وزیر دفاع میرے پاس شمالی کوریا کے خلاف عسکری آپشن بھی موجود ہے اور اس سلسلے میں ہمارے اتحادی ممالک سے قریب رابطے بھی ہیں تاکہ شمالی کوریا کے خلاف مشترکہ ایکشن لیا جاسکے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہماری کوشش ہے کہ دیگر اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے خطرے کو سفارتی کوششوں سے حل کیا جائے۔

دوسری جانب نیو جرسی میں ایک تقریب سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین شمالی کوریا کے مسئلے پر بہت کچھ کرسکتا ہےجبکہ بیجنگ شمالی کوریا پر دبائو ڈال کو اس کا ایٹمی پروگرام ختم کراسکتا ہے۔