LIVE

کراچی موئن جو دڑو بنا تو ایسا حکمرانوں کی وجہ سے ہوگا، فاروق ستار

ویب ڈیسک
August 13, 2017
 

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں کراچی کو تباہ کرنا چاہتی ہیں اور اگر کراچی موئن جو دڑو بنا تو ایسا حکمرانوں کی وجہ سے ہوگا۔

ایکسپو سینٹر کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے لئے دو قوتیں کام کر رہی ہیں، ایک وہ ہے جو کراچی کو تباہ کرنا چاہتی ہی جب کہ دوسری قوت کراچی کی ترقی چاہتی ہیں تاہم اگر کراچی موئن جو دڑو بنا تو ایسا حکمرانوں کی وجہ سے ہوگا۔

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ ہم پویلین میں بیٹھے ہيں اور میئر آگے بیٹھا ہے لیکن کھیل کوئی اور کھیل رہا ہے جس پر ہم تالیاں بجارہے ہیں جب کہ بڑے عہدے والے اربوں روپے کا کمیشن کھارہے ہیں اور ایسے میں کراچی والوں کو مزید کتنا برداشت کرایا جائے گا۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کراچی کے لئے کام کریں جب کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی کہہ چکے ہیں کہ کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے، کراچی کے لوگوں کو کم لاگت میں گھروں کی ضرورت ہے۔