LIVE

شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

ویب ڈیسک
August 16, 2017
 

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے سربراہ جےیوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران موجودہ ملکی سیاسی اور اقتصادی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔

اس سے قبل جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان سےمولانا قاری حنیف جالندھری نے بھی لاہور کے چنبہ ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں سیاسی اور ملکی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

قاری مولانا حنیف جالندھری نے مولانا فضل الرحمان کو پنجاب میں موجود مدارس کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، جس پر مولانا فضل الرحمان نے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

اس ملاقات میں صوبائی امیر ڈاکٹر قاری عتیق الرحمٰن، مولانا محمد امجد خان موجود تھے۔