LIVE

لاہور میں پولیس کے مبینہ تشدد سے زخمی ہونے والا نوجوان دم توڑ گیا

ویب ڈیسک
August 19, 2017
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


لاہور: پولیس کے مبینہ تشدد سے زخمی ہونے والا نوجوان زوہیب دوران علاج دم توڑ گیا۔

لاہور میں گزشتہ ہفتے پولیس اہلکار نے 26 سالہ نوجوان زوہیب کو مبینہ طور پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔

زوہیب لاہور کے جناح اسپتال میں زیر علاج تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

جیو نیوز کے مطابق زوہیب کے خاندان نے الزام عائد کیا ہےکہ زوہیب اپنے دوستوں کے ساتھ سفر کررہا تھا کہ اس دوران پولیس نے اسے روکا اور رشوت کا مطالبہ کیا جب کہ زوہیب کی جانب سے انکار پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا 

زوہیب کے اہل خانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے انصاف دلانے کی اپیل کی ہے۔

جب کہ ایس پی ماڈل ٹاون نے جیو نیوز کو بتایا کہ اس معاملے کی تفتیش چل رہی ہے۔