LIVE

عالیہ اور ورون کا ایک ساتھ فلموں میں کام نہ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
August 19, 2017
 

بالی وڈ کی رومانوی جوڑی عالیہ بھٹ اور ورون دھون نے ایک ساتھ فلموں میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

دونوں نوجوان اداکاروں نے 2012  میں ’’فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر‘‘ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور دونوں کی اداکاری کو مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

اس کے بعد بھی دونوں کی فلمیں ’’ہمٹی شرما کی دلہنیا‘‘ اور ’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ نے باکس آفس پر خوب دھوم مچائی اور دونوں کی کیمسٹری کو مداحوں کی جانب سے بھی پزیرائی ملی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورون اور عالیہ نہیں چاہتے کہ فلم نگری میں انہیں ایک رومانوی جوڑی کے طور پر جانا جائے لہذا دونوں نے کیرئیر کے عروج پر  کچھ نیا اور مختلف کرنے کے لیے فلموں میں ایک ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔