LIVE

نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر وفاق سے جواب طلب

ویب ڈیسک
August 22, 2017
 

لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر وفاق سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی بیرسٹر اقبال چوہدری کی درخواست پر جسٹس مامون رشید نے سماعت کی۔

دوران سماعت درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ نوازشریف نااہل قرار دیئے گئے ہیں ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا ضروری ہے جب کہ سپریم کورٹ کے حکم پر نیب نے نواز شریف اور بچوں کو طلب کیا، نواز شریف اور خاندان نے نیب میں پیش میں ہونے سے انکار کر دیا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کا خاندان مختلف ممالک کے ویزے رکھتا ہے، خدشہ ہے کہ نیب ریفرنس پر گرفتاری سے بچنے کے لیے نوازشریف بیرون ملک چلے جائیں گے اس لیے ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔

عدالت نے درخواست گزار کے مؤقف پر وفاق، وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 اگست تک جواب طلب کرلیا۔