LIVE

’کلثوم نواز کے گلے میں کینسر کی تشخیص‘

مرتضیٰ علی شاہ
August 22, 2017
 

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو گلے کا کینسر تشخیص ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ڈاکٹروں نے ان کے گلے میں کینسر تشخیص کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کے گلے کا کینسر قابل علاج ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔ 

سابق وزیراعظم کی اہلیہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لئے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بھی ہیں۔

سابق خاتون اول ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوگئی تھیں جن کے کاغذات نامزدگی کورنگ امیدوار کی جانب سے جمع کرائے گئے۔