LIVE

جنوبی ورجینیا میں دنیا کے سب سے زیادہ موٹے افراد رہتے ہیں

ویب ڈیسک
September 03, 2017
 

غیر ملکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی ورجینیا میں موٹاپے کا شکار لوگوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ امریکی آبادی کا ایک تہائی بالغ اور ہر 6 میں سے ایک بچہ موٹاپے کا شکار ہے جب کہ موٹاپے کی بیماریوں سے نمٹنے کے لیے امریکا سالانہ 150 ارب ڈالر صحت پر خرچ کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق موٹاپے کے شکار لوگوں کی سب سے بڑی تعداد جنوبی ورجینیا میں رہتی ہے جو وہاں کی آبادی کا 37 اعشاریہ 7 فیصد ہے، یعنی جنوبی ورجینیا کی 37.7 فیصد آبادی موٹاپے کا شکار ہے۔

رپورٹ کے مطابق مسی سپی کی 37.3، الباما اور آرکنسا کی 35.7 فیصدآبادی موٹاپے کا شکارہے، کولوراڈو میں موٹاپے کا شکارافراد کی سب سے کم تعداد ہے جو 22.3 فیصد ہے۔