LIVE

ٹیکس کی عدم ادائیگی پر اداکارہ صبا قمر اور نور کے گھر سیل

ویب ڈیسک
September 08, 2017
 

لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے ٹیکس کی عدم ادائیگی کے باعث اداکارہ صبا قمر اور فلم اسٹار نور کے گھر سیل کردیے ۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اداکارہ صبا قمر نے 34 لاکھ اور فلم اسٹار نور نے 15 لاکھ روپے ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس کی ادائیگی کی یاددہانی کے لئے دونوں اداکاراؤں کو  متعدد نوٹسز بھیجے گئے تاہم کسی نوٹس کا جواب نہیں آیا جس کے بعد ان کے گھر سیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں بالی وڈ فلم ہندی میڈیم میں بھارتی اداکار عرفان خان کے ہمراہ اپنا ڈبیو کیا تھا۔